سونا بے قابو، قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تیز رفتار بڑھوتری دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سونے کی قیمتیں اس قدر بڑھ گئیں کہ فی تولہ بھاؤ دوبارہ 5 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 24 ہزار روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 20 ہزار 576 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 240 ڈالر اضافے کے ساتھ 4916 ڈالر تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close