لیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔
نیپرا نے جلنے اور خراب ہونیوالے گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی،خراب اور جلنے والے گرین میٹرز پر دو ماہ تک اوسط ایکسپورٹ یونٹس چارج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نیپرا نے گزشتہ سال کی بنیاد پر دو ماہ تک ایکسپورٹ یونٹس پر ریلیف دینے کی بھی منظوری دیدی،نیپراکے مطابق تمام کمپنیاں دو ماہ کے دوران بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پابند ہوں گی۔
خراب اور جلنے والے میٹرز کو اتار کر لیبارٹری بھجوایا جائیگااورلیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو مزید ایڈجسٹ کیا جائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






