ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر بڑی کمی ہو گئی۔
ملک میں بدھ اور جمعرات کو سونے کے نرخ میں 42 ہزار سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا جمعہ اور ہفتہ کے دو دنوں میں 61 ہزارروپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
یہ اضافہ ملکی تاریخ کا بڑا اضافہ تھا اور اسی طرح دو دن کے دوران قیمت میں یہ ریکارڈ کمی تھی، دوسری جانب ہفتے کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 255 ڈالر سستا ہوا۔
جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر کی سطح پر آ گئی، گزشتہ دنوں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے بڑھگئی تھی، سونے کی قیمت کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی تاریخی اضافے دیکھنے میں آیا۔
تاہم امریکا میں سیاسی صورتحال میں بہتری کے اشاروں کے بعد سونا، چاندی اور پلاٹینم تینوں کی قیمتوں میں دو دن کے دوران بڑی کمی ہوئی لیکن گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں اب بھی بہت زیادہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






