آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا ہے، اور اب گھریلو صارفین کو ایک سلنڈر کے لیے 2667 روپے 40 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔
یہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے مزید تشویش کا باعث بن گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب گھریلو اخراجات پہلے ہی قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






