سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد اب نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس نے مارکیٹ میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 21 ہزار 862 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 255 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 895 ڈالر پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ آج مزید 25 ہزار 500 روپے کمی کے بعد صرف دو دن میں سونے کی مجموعی قیمت 61 ہزار روپے کم ہو چکی ہے، جو حالیہ دنوں کی ایک بڑی گراوٹ سمجھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close