سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت میں تاریخی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے مقرر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 355 ڈالرز سستا ہو کر 5,150 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 1,106 روپے سستی ہو کر 11 ہزار 69 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج کی یہ گراوٹ سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے خاصی حیران کن سمجھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close