اسلام آباد ؎: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، جس کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث فروری کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری 31 جنوری کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ یکم فروری سے 15 فروری تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے، جبکہ قیمتوں سے متعلق سمری آج پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پیٹرول صارفین کے لیے معمولی ریلیف متوقع ہے، کیونکہ پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






