کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے بلند ترین مقام کو چھو لیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 21 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 211 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 293 ڈالر ہو گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 271 روپے کے اضافے کے بعد 11 ہزار 911 روپے پر جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی طلب میں اضافہ اور ڈالر کی مضبوطی سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھانے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ روایتی طور پر سونا سرمایہ کاری کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر جب اقتصادی اور سیاسی حالات غیر مستحکم ہوں۔ گذشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






