دالیں، چکن، مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، پاکستانیوں نے سر تھام لئے

شہر لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ مرغی، مٹن، بیف اور انڈوں کی قیمتیں بڑھ کر عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ کے بعد یہ 2800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بیف کے سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو ہیں، لیکن بازار میں بیف 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ سپر اسٹورز میں بھی مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

فریش انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 336 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 350 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close