سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت مقرر کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 107 جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ آٹے کی ایکس مل فی کلو قیمت 104 روپے جبکہ 10 کلو تھیلا 1040 روپے کا ہو گا۔
مقرر کر دہ قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔
دیگر صوبوں میں آٹے کی قیمت 142 سے 160 کے درمیان ہے۔ پنجاب میں فی کلو آٹا 142 سے 145 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں 160 روپے تک فی کلو آٹا فروخت ہو رہا ہے جب کہ کوئٹہ میں یہ قیمت 150 روپے تک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






