بیرونِ ملک سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے اس ضمن میں کسٹمز جنرل آرڈر جاری کرتے ہوئے مقامی ایجنٹس کا کردار ختم کر دیا ہے۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یورپ سے درآمد ہونے والی گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔ نئے احکامات کے تحت اب گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کا تعین مقامی مجاز ایجنٹس کے ذریعے نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل استعمال شدہ گاڑیوں سمیت تمام درآمدی گاڑیوں کی ویلیوایشن اور ٹیکسوں کا حساب مقامی ایجنٹس کرتے تھے، جس پر شفافیت سے متعلق سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔ نئے اقدام کو نظام میں شفافیت اور یکساں پالیسی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






