ملک میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑ دیا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 6 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے نے نئی تاریخ رقم کر دی، جہاں اس کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں دونوں کو چونکا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






