گیس کی فراہمی سے متعلق نیا شیڈول جاری

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی سے متعلق نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین کو مکمل گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، تاہم صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی، یعنی دو دن تک گیس بند رہے گی۔ اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close