سونے کی قیمت میں اچانک کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت نے حالیہ بلند ترین سطح چھونے کے بعد کمی دیکھی ہے اور اب فی تولہ 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کم ہو کر 4,832 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 9,903 روپے ہو گئی۔

سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر افراط زر، سیاسی یا معاشی عدم استحکام کے اوقات میں۔ سرمایہ کار اکثر ایسے وقت میں سونا خرید کر اپنی دولت محفوظ کرتے ہیں۔ گذشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close