او جی ڈی سی ایل کی تیل اور گیس کی ایک بڑی دریافت کا اعلان

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل اور گیس کی ایک بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3,100 بیرل خام تیل اور 81,500 مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ یہ او جی ڈی سی ایل کی گزشتہ ایک ماہ میں نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی کامیابی ہے، اور حالیہ تین دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9,480 بیرل خام تیل پیدا ہو رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ پیداوار ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 14.5 فیصد کا حصہ ہے اور یہ قومی توانائی سلامتی کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق مقامی وسائل کی فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں مزید بہتری متوقع ہے، جس سے ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close