ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 48 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ اس عرصے کے دوران بجلی کی فی یونٹ اوسط لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔ درخواست پر نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






