ٹیکس نہ دینے والوں کے لیے بڑا فیصلہ

پنجاب میں طویل عرصے سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں سروسز فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے لیے پی آر اے میں رجسٹریشن لازمی ہوگی، جبکہ ای آئی ایم ایس پر اندراج اور بروقت ٹیکس ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا نے بتایا کہ محصولات کے اہداف اور ای آئی ایم ایس رجسٹریشن کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی استعداد بڑھانے کے لیے رواں ماہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ فیلڈ آپریشنز میں مؤثر اضافہ اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کے دوران مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے پر سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری بہتری کی ہدایت دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close