خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت پر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،
ڈی سی کوہاٹ نے ضلع بھر میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) کوہاٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






