ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا، عوام نے سر تھام لیا

آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہو گئی۔

پشاور میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 جبکہ 20 کلو فائن آٹا تین ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، مردان میں 20 کلو آٹے کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا تھیلا مزید ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا، 50 کلو آٹے کا تھیلا ایک ماہ میں 2 ہزار روپے مہنگا ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close