ہوشربا اضافہ، سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,602 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ اب 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد 4,586 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close