ریٹائرڈ ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولت اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کو پینل پر اسپتالوں میں میڈیکل سہولت ملے گی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں، ان کے میڈیکل میں لیبارٹری سہولتیں بھی شامل ہوں گی۔

کمپنی نے پینل پر موجود تمام اسپتالوں اور لیباریٹریز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی ہیں۔

23 دسمبر 2025 کو عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے بولی جیتی اور گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر ایئر لائن خریدی تھی۔

یکم جنوری 2026 کو معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے موجودہ ملازمین کیلیے اہم پیغام جاری کیا کہ ادارے کو منافع بخش بنانا اولین ترجیح ہے اس کے ملازمین کو تحفظ دیں گے کیونکہ انہی کی وجہ سے ہی دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئر لائن بنی تھی۔

عارف حبیب نے کہا تھا کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دیکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، معاہدے کے تحت ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close