آٹے کے تھیلے کا سرکاری نرخ جاری

 آٹے کے سرکاری نرخ سامنے آ گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ فوڈ اتھارٹی وسیم سیال نے کہا ہے کہ ساہیوال میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 23000 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، سرکاری نرخ نامہ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کے سرکاری نرخ 905 روپے ہیں جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے،20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے میں مل رہا ہے۔

چکی مالکان کے مطابق 100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے 15 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close