گیس پائپ لائن سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان سامنے آ گیا

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا پاکستان، ایران گیس پائپ لائن سے متعلق اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ ثالثی عدالت میں ہے، مقامی ایندھن، وسائل کا فروغ ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ گزشتہ چار سال مہنگی ایل این جی خرید کر سستی بیچی گئی جس سے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاور سیکٹر نے ماہانہ وعدے کے مطابق پوری ایل این جی نہیں خریدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close