بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بینیفشریز کو ہنر مند بنانے کیلیے اقدامات جاری ہیں تاکہ ان کو باعزت اور پائیدار روزگار میسر آ سکے۔
بی آئی ایس پی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد مستحق خاندانوں کے افراد کو مفت فنی تربیت فراہم کرنا ہے، پروگرام میں منتخب ہونے والے افراد کو تربیت کے دوران ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ کے 28 اضلاع میں اس پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے، جن افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ان سے بی آئی ایس پی کا عملہ بذریعہ فون رابطہ کرے گا اور 8171 سے تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جن افراد کو 8171 سے پیغام یا بی آئی ایس پی کی جانب سے کال موصول ہو وہ فوری طور پر قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر سے رابطہ کریں اور قریبی تربیتی ادارے میں داخلہ حاصل کریں، پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





