سیاسی بحران، تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں

وینزویلا میں پیدا ہونے والے شدید سیاسی بحران کے بعد عالمی تیل منڈی میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 56.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کی جانب سے وینزویلا پر کارروائی کے بعد صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے طیارے کے ذریعے نیویارک منتقل کر دیا گیا تھا۔ نکولس مادورو کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close