سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے سال 2026 کے لیے قومی انعامی بانڈز اور پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس میں تمام تاریخیں، بانڈز کی قیمتیں اور مقامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ قومی انعامی بانڈز کے شیڈول کے مطابق 1,500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی 16 فروری کو لاہور، 15 مئی کو سیالکوٹ، 17 اگست کو فیصل آباد اور 16 نومبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔ معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی سیاست میں انٹری کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ 750 روپے کے بانڈز کے لیے 15 جنوری کو پشاور، 15 اپریل کو کوئٹہ، 15 جولائی کو لاہور اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی کے مقامات مقرر کیے گئے ہیں۔ 200 روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 16 مارچ کو فیصل آباد، 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفرآباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ اسی طرح 100 روپے کے بانڈز کے لیے 16 فروری کو کراچی، 15 مئی کو حیدرآباد، 17 اگست کو ملتان، 16 نومبر کو فیصل آباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں قرعہ اندازی ہوگی۔
پریمیم بانڈز کے شیڈول کے تحت 40,000 روپے کے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی، 10 جون کو مظفرآباد، 10 ستمبر کو سیالکوٹ اور 10 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔ وینز ویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری میں اہم ادارے کے کردار کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 25,000 روپے کے پریمیم بانڈز کے لیے 10 مارچ کو ملتان، 10 جون کو پشاور، 10 ستمبر کو کوئٹہ اور 10 دسمبر کو کراچی کے شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگز نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ کو کوئی عوامی تعطیل ہوئی تو قرعہ اندازی اگلے ورکنگ ڈے پر منعقد کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






