پنجاب میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اسکیم کی پراجیکٹ سٹئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اسکیم کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسکیم کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو اس اسکیم کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں 22 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں جبکہ 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں، دوسری جانب ملک میں شدید دھند کے باعث 10 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے اس اسکیم نے چھ ماہ میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے ہیں جس سے پنجاب میں 108,371 کاروبار کو فروغ ملا ہے، اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 3 سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں جن سے ایس ایم ایز، چھوٹے تاجر، گھریلو صنعتیں، وینڈرز اور ایکسپورٹرز مستفید ہو رہے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تاجروں نے اسکیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس کی افادیت کو عام کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






