کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز 5,700 روپے کے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت 4,700 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے مطابق سونے کا نرخ 47 ڈالر کم ہو کر 4,332 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






