سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

گذشتہ روز معمولی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5,700 روپے مہنگا ہو کر 460,262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,887 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ 394,600 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 57 ڈالر بڑھ کر 4,379 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close