حکومت نے نئے سال کے موقع پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں 10.28 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 253.17 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 8.57 روپے سستا ہونے کے بعد 257.08 روپے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔ عوام کو سہولت دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کو معطل رکھا گیا ہے، تاہم پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 79.62 روپے اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
ٹیکسز اور مارجنز کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے اور ڈیلرز مارجن 8.64 روپے پر برقرار ہے۔ پیٹرول پر ان لینڈ فریٹ مارجن میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 8.97 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں پیٹرولیم لیوی 75.41 روپے اور آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ حکومت فی الحال پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کر رہی تاکہ قیمتوں کو کم سطح پر رکھا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






