آئی فونز رکھنے والے صارفین کیلئے بہت بری خبر آ گئی

 

ایپل نے نئے آئی فون 16e کے اعلان کے بعد آئی فون 14، 14 پلس اور آئی فون SE (تیسری جنریشن) کی پیداوار اور فروخت باضابطہ طور پر بند کر دی ہے، تاکہ صارفین جدید ماڈلز کی جانب رجوع کر سکیں۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ پرانے ماڈلز ایپل کی ویب سائٹ یا اسٹورز پر دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم تھرڈ پارٹی ریٹیلرز کے پاس موجود محدود اسٹاک خریدا جا سکے گا۔ نیا آئی فون 16e جو کہ 6.1 انچ ڈسپلے، A18 چپ، فیس آئی ڈی اور USB-C کی سہولت سے لیس ہے، اب مارکیٹ میں SE اور 14 پلس کی جگہ لے گا۔

ایپل نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ پرانے ماڈلز کے صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان فونز کے لیے iOS اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی سپورٹ 2029-2030 تک جاری رہے گی۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد کمپنی کے پروڈکٹ لائن اپ کو بہتر بنانا، یورپی یونین کے USB-C قوانین پر عملدرآمد کرنا اور نئے بجٹ آئی فون 16e کی فروخت کو فروغ دینا ہے۔ اس خبر کے ساتھ ہی سندھ بھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ موجودہ اسٹاک کے خاتمے تک صارفین کو پرانے ماڈلز پر ڈسکاؤنٹ ملنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close