وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح کم ہو کر 5.6 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے دسمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر 2025 میں اوسط مہنگائی 5.15 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل نومبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.15 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.1 فیصد تھی، تاہم گزشتہ ماہ یعنی دسمبر 2025 میں دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.6 فیصد کمی آئی۔ شہروں میں دسمبر کے دوران مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر دیہات میں مہنگائی کی شرح 5.4 فیصد اور شہروں میں 5.8 فیصد رہی۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہی سندھ بھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منانے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






