ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی فی کلو 10 روپے 69 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ سلنڈر اب 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 2592 روپے 19 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close