اوگرا نے نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا۔
اوگرا نےایل پی جی 10 روپے69 پیسے فی کلو مزیدمہنگی کردی .ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر126روپے9 پیسےمہنگا ہوگیا ۔گھریلو سلنڈر 126 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 592 کا ہوگیا.
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219روپے68پیسے مقرر کی گئی ۔ ایل پی جی کے11.8کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2592روپے 19پیسےمقرر کردی ۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں







