کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے دوران سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1,029 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 4,207 ڈالر تک پہنچ گئی۔
روایتی طور پر سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جو افراطِ زر، سیاسی بے یقینی اور معاشی اتار چڑھاؤ کے دور میں اپنی قیمت بڑھاتا ہے۔ صدیوں سے سونا نہ صرف دولت محفوظ کرنے کا ذریعہ رہا ہے بلکہ سرمایہ کار دیگر اثاثوں میں غیر یقینی صورتحال کے وقت اس کی طرف رخ کرتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال سونے کی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا، جس کے تحت ملکی ریٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کی فی اونس قیمت سے 20 ڈالر زیادہ رکھا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






