بجلی سستی

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 88 پیسے کم کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ ریلیف صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔

تاہم دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر سے فروری تک ہوگا، جس کے تحت ہر ماہ 33 پیسے فی یونٹ اضافی چارج کیا جائے گا۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے ڈسکوز کے صارفین کو ساڑھے 8 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا، جبکہ سہ ماہی اضافے سے صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close