درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کی نئی تفصیلات، کون سا فون کتنے میں پڑے گا؟

اسلام آباد : پاکستان میں درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل فونز پر کسٹمز ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں، جو فون کی اصل قیمت کے مطابق لاگو ہوتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق فون کی مالیت ’ویلیو ایشن رولنگ‘ کے تحت طے کی جاتی ہے، اور اگر کسی مخصوص ماڈل کی قیمت کا اندراج موجود نہ ہو تو پھر گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کی بنیاد پر قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

مختلف قیمتوں والے موبائل فونز پر ٹیکس کی تفصیل:

30 ڈالر تک کی قیمت:

100 روپے موبائل لیوی

300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

18٪ سیلز ٹیکس

70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

30 سے 100 ڈالر تک:

200 روپے موبائل لیوی

3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

18٪ سیلز ٹیکس

930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

100 سے 200 ڈالر تک:

600 روپے موبائل لیوی

7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

18٪ سیلز ٹیکس

970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

200 سے 350 ڈالر تک:

1800 روپے موبائل لیوی

11000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

18٪ سیلز ٹیکس

5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

350 سے 500 ڈالر تک:

4000 روپے موبائل لیوی

15000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

18٪ سیلز ٹیکس

5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

500 ڈالر سے زائد قیمت:

8000 روپے موبائل لیوی (جبکہ 700 ڈالر سے زائد کی قیمت پر 16,000 روپے)

22000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی

25٪ سیلز ٹیکس

1150 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close