پیٹرول میں کتنا ٹیکس؟ حیران کن اعداد و شمار نے سب کو چونکا دیا

پاکستانی عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کا تقریباً 37 فیصد حصہ ٹیکسز پر مشتمل ہے، یعنی ایک لیٹر پیٹرول میں 96 روپے 28 پیسے بطور ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 34 فیصد تک ٹیکس شامل ہے، جس کے تحت ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکس عائد ہوتے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد یہ ٹیکسز کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں لیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close