اسلامآباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتیں ایک بار پھر بلند پرواز کرنے لگیں، جبکہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں فی کلو چینی 200 روپے کی حد عبور کر گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سکھر میں چینی کی قیمت میں 24 روپے تک کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ کوئٹہ میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 214 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ خضدار میں بھی قیمت 15 روپے تک بڑھی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور پشاور میں فی کلو چینی 200 روپے، اسلامآباد میں 195 روپے جبکہ پنجاب میں 190 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی چینی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 5 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا۔ ملک بھر میں چینی کی سب سے زیادہ قیمت کوئٹہ میں 214 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






