مہنگائی میں اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ مجموعی افراطِ زر 3.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 16 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 57.03 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ لہسن 2.61 فیصد اور چینی 2.23 فیصد مہنگی ہو گئی۔ اسی طرح کیلے 0.72 فیصد اور چائے 0.59 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب پیاز 12.38 فیصد اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا، جبکہ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close