کراچی: ایک روز استحکام کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس گولڈ 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر پر آ گیا۔ سونا طویل عرصے سے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے وقتوں میں جب افراطِ زر یا سیاسی و معاشی بے یقینی بڑھ جائے۔ تاریخ کے مطابق سرمایہ کار غیر مستحکم حالات میں دیگر اثاثوں سے نکل کر سونے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کا تعین کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت اب ملکی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






