وفاقی بورڈ آف ریونیو نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے بتدریج آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت غیر اعلانیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سات سے دس لاکھ گوشوارے اسکین کیے جائیں گے، جن میں تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان شامل ہوں گے۔
ایف بی آر جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا۔ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی اس آڈٹ کے دائرے میں آئیں گے۔ حکام نے واضح کیا کہ گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی، خصوصاً گزشتہ سال کے مقابلے میں پچیس فیصد کم ٹیکس دینے والوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے اس سال کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اسی فیصد انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تیس نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد ستر لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






