بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اور اس کا فائدہ صارفین کو نومبر کے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق یہ رعایت ملک بھر کے صارفین، بشمول کراچی کے صارفین، پر لاگو ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین اس سہولت سے مستفید نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ 37 پیسے کمی کی سفارش کی تھی، تاہم نیپرا نے صارفین کو اس سے بھی زیادہ ریلیف دیتے ہوئے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close