گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہو گیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے رہ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونا 3980 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ چاندی کے نرخ بھی کم ہوئے اور فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 5022 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونا عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں مہنگا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4015 ڈالر ہو گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے اور دس گرام سونا 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کا ہو گیا تھا۔ چاندی کے نرخ بھی اس وقت 25 روپے بڑھ کر 5152 روپے فی تولہ تک پہنچ گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






