نانبائیوں کا تندور بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت تک بند رکھیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ نانبائیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، تندور سیل کیے جا رہے ہیں اور محنت کشوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت معیاری اور سستا آٹا فراہم کرے تو روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، مگر حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی۔

نانبائی رہنماؤں کے مطابق سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث وہ اب ایل پی جی سلنڈرز کے ذریعے تندور چلا رہے ہیں، جس سے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close