پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ یہ نئی قیمتیں آئندہ 15 دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے تاکہ مقامی نرخوں کو بین الاقوامی سطح کے مطابق رکھا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close