ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4544 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے مقرر کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 4018 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
 
							
 
	





