سردی کی آمد سے قبل صارفین کو گیس مہنگی ہونے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کے لیے نرخوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا کو جمع کرا دی ہیں۔ اوگرا ان درخواستوں پر 7 اور 11 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط مقررہ قیمت 1955 روپے 50 پیسے اور سوئی سدرن نے 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
سوئی ناردرن نے مالی سال 2025-26 کے لیے مالی ضروریات کا تخمینہ 52 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد لگایا ہے جبکہ سوئی سدرن کا تخمینہ 24 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ سوئی ناردرن نے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی سبسڈی میں 58 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ سوئی سدرن نے گزشتہ سالوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے کی وصولی کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






