سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک دن کے تاریخی زوال کے بعد آج مقامی اور عالمی مارکیٹس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مستحکم ہوا، جہاں فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 975 ڈالر ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں سونے کے نرخوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سونا طویل عرصے سے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جو سیاسی یا معاشی غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا نیا طریقہ متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close