نیپرا کل ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، جو صارفین کے آئندہ بلوں میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے جس کے تحت بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






